}

صحت ، تحفظ اور ماحولیات

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (EPCL)اپنے صنعتی علاقے میں جانی و مالی تحفظ کو یقینی بناتا ہے تاکہ اس کے کارکنان، ہمسایہ طبقات، پلانٹ کی تنصیبات اور ماحول کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔ اس عہد کی باسہولت تکمیل کے لیئے صحت کے ممکنہ خطرات کی منظم انداز میں نشاندہی اور ان سے بچاؤ کے لیئے ضروری احتیاطی تدابیر اور اقدامات ضروری ہیں۔

کمپنی اپنے صحت ، تحفظ اور ماحولیات کے فلسفے پر پختہ یقین رکھتی ہے اوراپنی تنصیبات کے ڈھانچے، تعمیر، مینٹینینس اور انتظامی سہولیات میں ایک مستعد اور بروقت خطرات سے نمٹنے کے نظام کے ارتباط کے لیئے پوری طرح کوشاں ہے۔