}
Slideshow Image 1 Slideshow Image 2 Slideshow Image 3 Slideshow Image 4 Slideshow Image 5 Slideshow Image 6 Slideshow Image 7 Slideshow Image 8 Slideshow Image 9 Slideshow Image 10 Slideshow Image 11 Slideshow Image 12 Slideshow Image 13

تنظیمی سماجی ذمہ داری

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (EPCL)کے سماجی بحالی اور فلاحی پروگراموں کا زیادہ تر مرکز ماحول اور پانی کے تحفظ جیسے اہم معاملات ہیں۔ کمپنی نے بہت سے متنوع پروگرام شرو ع کر رکھے ہیں اور مزید بھی ان طبقات میں نمایاں سماجی اثرات مرتب کرنے کاارادہ رکھتی ہے جہاں اس کے کام جاری ہیں۔ کمپنی ان پروگرامو ں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو ان ماحولیاتی اور سماجی مشکلات کو حل کرنے میں مددگار ہوں جو ان کے کاروبار کے لیئے بھی خطرہ ہیں۔ لہٰذا ان اقدامات کے ذریعے کمپنی ان منفی اثرات کا سد باب کر رہی ہےجو ان کے نظام کار کے باعث ہیں۔ کمپنی کاروباری استحکام اور متواتر ترقی پر بھی اپنی توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے جو ان کی اہم سماجی سرمایہ کاری میں بھی واضح نظر آتی ہے۔