}

استحکام

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ(EPCL) اپنے سماجی فرائض کی تکمیل کے عہد پر مضبوطی سے کاربند ہے اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر زیادہ فعال ہو نا چاہتی ہے چنانچہ اس حوالے سے معاشرتی معیار زندگی بلند کرنے کے لیئے وہ ماحولیات، پانی کے ذخائر، تعلیم ،صحت اور دیگر سماجی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہمہ وقت سرگرم عمل رہتی ہے۔

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ(EPCL) اپنا یہ اخلاقی فرض سمجھتی ہے کہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کی کثرت کومدنظر رکھتے ہوئے اپنے تمام آپریشنز کو بھی مستحکم بنائے رکھے۔ کمپنی مکمل طور پر اس امر کا خیال رکھتی ہے کہ مستحکم معیارات اور طریق عمل ہی اس کے تمام نظم و نسق کا مرکزی نکتہ ہوں۔