}

تاریخ

کمپنی کا قیام اینگرو آساہی پولیمر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ (Engro Asahi Polymer and Chemical Ltd) کے نام سے 1997 میں ہوا۔ یہ اینگرو کیمیکلز (50%), آسا ہی گلاس کمپنی (30%) اور مستوبشی کارپوریشن (20%) کا ایک مشترکہ منصوبہ تھا جس کے تحت پورٹ قاسم میں 100,000 ٹن کی گنجائش رکھنے والا پی وی سی (PVC) پلانٹ قائم کیا جائے۔ پلانٹ نے 1999میں تجارتی پیداواری بنیادوں پر کام شروع کردیا۔

2006 میں آسا ہی گلاس نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی اور اینگرو کیمیکلز نے اس کے حصص خرید لیئے۔ اب کمپنی کا نام تبدیل ہو کر اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ہو گیا۔

2007 میں کمپنی نے کاروبارکو وسعت دینے کا سوچا اور مشترکہ منصوبے کی مدد سے پی وی سی (PVC) کی استعداد کو 150 KT تک بڑھانے کے ساتھ ساتھای ڈی سی- وی کیل ( EDC-Vcal)اورکلور الکلائی(Chlor-alkali) پلانٹس قائم کیے۔


شیئر ہولڈنگ کا موجودہ ڈھانچہ

  • اینگرو کارپوریشن 56%
  • انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن 15%
  • متسوبیشی کارپوریشن 10%
  • عام افراد 19%