}

ثقافت

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ اس بات پر محکم یقین رکھتی ہے کہ ایک ایسا مثالی پیشہ ورانہ ماحول تخلیق کیا جائے جو کام کرنے والوں کے لیئے آگے بڑھنے کی لگن ابھارنے والا، ترقی کی راہ دکھانے والا اور اس محنت کے ثمرات کو کارکنوں تک کامیابی کی صورت میں پہنچانے والا ہو۔ اس کے علاوہ اس ماحول میں اقدار اور روایات کی پاسداری سختی سے کی جاتی ہو۔

ای پی سی ایل (EPCL) کی نظر میں اس کے 470 سے زائد کا رکنوں پر مشتمل ایک کارپوریٹ فیملی کو محفوظ اور صحت بخش ماحول میں زندگی بھر سیکھنے اورپیشہ ورانہ ترقی کے مواقع مہیا کرنا ، ایک ایسی سرمایہ کاری کی مانند ہے جو کمپنی کے اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکتی ہے۔

اچھی پالیسیوں اورقواعدو ضوابط کو اپناتے ہوئے ، کمپنی اپنے ایپملائز کے حقوق کی تکریم کرتی ہے ا ور ان کی رائے کی آزادی اور کھلی کچہری کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتی ہے۔ کمپنی تمام کارکنوں اور کمپنی میں کام کرنے کے خواہاں امیدواران کو ہدایات اور قوانیں و ضوابط کی رو سے روزگار اور ترقی کے بہترین و یکساں مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کمپنی مسلسل مختلف النوع جہتوں میں سرگرم عمل رہتی ہے۔