}

اعلیٰ عہدیداران / بورڈ آف ڈائریکٹرز

دس افراد پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہر ممبر اپنی متعلقہ فیلڈ میں متنوع اور کثیر الجہات معلومات کا حامل ہے علاوہ ازیں وہ لیڈرشپ کی ان اہم خصوصیات پر بھی مکمل گرفت رکھتے ہیں جو کسی بھی ادارے کو عروج کی جانب لے جاتی ہیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی مشکل فیصلے کی گھڑی میں ایسا قابلِ قبول حل پیش کرتے ہیں جو نہ صرف کمپنی بلکہ

اس کے اسٹیک ہولڈرز کے بھی بہترین مفاد میں ہو۔ یہ افراد کارپوریٹ پالیسی تیارکرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔ جبکہ سینیئر ایگزیکٹو کمپنی کے طویل المیعاد اور قلیل المیعاد منصوبہ جات مرتب کرتے ہیں۔

یہ شاندار بورڈ، چار آزاد نان ایگزیکیٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے جن میں سے دو اقلیتی مفادات کی ترجمانی کرتے ہیں پانچ نان ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ کے ترجما ن ہیں جوحصص کے زیادہ تر حصے کے حامل ہیں اور ایک ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ہے جو کمپنی کا CEO ہے۔