}
Slideshow Image 1 Slideshow Image 2 Slideshow Image 3 Slideshow Image 4 Slideshow Image 5 Slideshow Image 6 Slideshow Image 7

فروخت، برآمدات اور تکنیکی خدمات/ سیلز ، ایکسپورٹ اور ٹیکنیکل سروسز

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ ( EPCL )اپنے صارفین کو، انتہائی اعلیٰ درجے کی فروخت، برآمدات اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیئے تجربہ، علم ،جدت و مہارت کے ایک انوکھے باہم ملاپ کے ساتھ صارفین اور متعلقہ صنعتوں کی ضروریات کو ہر ممکن حد تک اور بہترین طریقے سے پورا کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

ای پی سی ایل ( EPCL )کی ٹیکنیکل سروسز ٹیم ،صارفین کی پیداواری مدارج میں بہتری ،تراکیب ، متعلقہ طریقوں، مصنوعات کے معیار اور پیداواری نتائج میں ان کے حسبِ سہولت معاونت فراہم کرتی ہے۔ دنیا بھر میں موجود صارفین کی برآمدات میں امداد کے لیئے، کمپنی اپنے صارفین کے لیئے ایسے فارمولے وضع کرواتی ہے جو دنیا بھر میں فوراً ہی قبول کر لیئے جاتے ہیں۔