}

ساکھ

کئی دہائیوں سے اپنے قابلِ قدر صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہوئے ای پی سی ایل(EPCL) نے ایک قابلِ بھروسہ آجر اور کارپوریٹ شہری کی حیثیت برقرار رکھی ہوئی ہے۔ ہم نے ایک بھی مرتبہ بہترین کارکردگی کی فراہمی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ کمپنی کی مذکورہ شعبوں میں اچھی کخاصی ساکھ بن گئی ہے اور بہتر سے بہترین کا سفرجاری وساری ہے۔

بیسٹ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ

سن 2009 سے لے کرسن 2015 تک مسلسل تین سالوں میں ای پی سی ایل (EPCL) بیسٹ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ کے لیئے نامزد ہوتی رہی ہے۔ کمپنی کو 2009 اور2010 کی رپورٹ پر دوسری پوزیشن حاصل ہوئی اورآئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی (ICAP-ICMAP). کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے چوتھے ایوارڈ سے نوازا گیا۔سن 2012 میں ای پی سی ایل(EPCL) کواستحکامی رپورٹ کے لیئے پانچویں ایوارڈ سے نوازا گیا۔سن2014 اورسن2015 میں آئی سی اے پی اور آئی سی ایم اے پی (ICAP-ICMAP) ایوارڈزمیں ای پی سی ایل(EPCL) کی استحکامی رپورٹ نے متواتر پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان ایوارڈز سے مالیاتی معاملات اور استحکامی رپورٹ میں کمپنی کی لگن ، جانفشانی اور شفافیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں جو کہ کمپنی کے تمام اسٹیک ہولڈز کے مفاد میں ہیں ۔تجزیاتی کمیٹی کی کسوٹی کی بنیاد یہ تھی کہ اسے مالیاتی اسٹیٹمنٹ، ڈائریکٹر کی رپورٹ اور کارپوریٹ گورننس سے متعلق شفاف معلومات کی فراہمی کی جائے ۔

ایس اے پی (SAP) اور سیمینس ایوارڈ

سن 2013 کے اوائل میں،ایچ آر(HR) ٹیم نے ایس اے پی(SAP) کا آغاز کیا جس کے لیئے کمپنی کوایس اے پی (SAP) اور سیمینس ایوارڈ دیا گیا۔ اس موڈیول کو معلومات کی ہم آہنگی ، پروسس ٹائم بچانے اور کمپیوٹیشن کے نقائص دور کرنے کے لیئے نافذ کیا گیا۔.

یو این (UN)گلوبل معاہدہ

کمپنی نے پہلے یو این جی سی(UNGC) معاہدہ پر دستخط کیئے تھے تاکہ اس منصوبے میں حصہ لے سکے۔ ا س کا یہ مطلب تھا کہ ای پی سی ایل(EPCL) باضابطہ طور پر معاہد ہ میں بیان کردہ دس اقدار پر عمل پیرا ہونے کی پابند ہے۔ای پی سی ایل(EPCL) کے اس معاہدے میں شامل ہونے کا مقصد دنیا بھر میں معتبر مانے جانے والے استحکام کے معیارات اور سماجی طور پر ذمہ داری کا احساس رکھنے والی پالیسیوں کو اپنانا تھا۔ جویو این سی جی (UNGC) گلوبل معاہدہ کے ماتحت آتی ہیں ۔ کمپنی نے یو این سی جی (UNGC) ماسٹر ٹریننگ پروگرام میں بھی حصہ لیا جو ایک بڑی اہم شرکت کہی جاسکتی ہے اس کے لیئے منتخب بیس امیدواروں کو مارچ سن2011 میں منعقد ہونے والے یو ایس اسکیپ پروگرام(US ESCAPE PROGRAM) میں شرکت کرنا تھی۔ مزید برآں کمپنی نے اپنی پہلی ہونے والی کمیونی کیشن سن 2012 میں اس وقت رپورٹ کی جب وہ یو این جی سی (UNGC) پر دستحظ کرچکی تھی۔(EPCL) ای پی سی ایل کی یہ کوشش ہے کہ یو این جی سی (UNGC) کے بتائے ہوئے اصولوں کی بنیاد پر قائم کردہ ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے کام کرے ۔ جس کی مدد سے یو این (UN) کی دوسری ایجنسیوں ، سول سوسائیٹیوں اور لوکل لیبر گروپ کو متحدکر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماحولیاتی تباہی اور کارپوریٹ کرپشن کے خلاف جنگ جاری ہے۔