}

اسناد

اسناد [ایکریڈیشن] وہ پیمانہ ہیں جس کی مدد سے کسی ادارہ میں کارکردگی کے وہ معیارات متعین کیئے جاتے ہیں جو بین الاقوامی رہنما اصولوں کے مطابق ہوں ای پی سی ایل (EPCL) کی یہ کوشش ر ہی ہے کہ اسے بحیثیت ایک ذمہ دارمنظم شہری اور ساتھ ساتھ ایک پرجوش ادارے کے طور پر جانا جائے ۔ اپنی ساکھ کو بطور مارکیٹ لیڈر مستحکم کرنے کی کوشش میں کمپنی اپنی پیداوار اور ایمپلائز کے معاملات کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سلسلے میں کی جانےوالی کوششوں کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

DuPont سے ہم آہنگی

ڈو پونٹ (DuPont) کا پروسس سیفٹی سسٹم دنیا بھرکا بہترین سیفٹی مینجمنٹ سسٹم ہے۔سن2011 میں ای پی سی ایل (EPCL) نے پرسنیل منجمینٹ سسٹم (PSM) کے آڈٹ میں 3.2 ڈوپونٹ(DuPont) ریٹنگ حاصل کی۔ اورسن 2010 میں پروسیس سیفٹی اینڈ رسک مینجمنٹ(PSMR) میں3.0 سے زیادہ ریٹینگ حاصل کی۔

یہ سسٹم ان تمام تحفظ کے رہنما اصولوں کو انتہائی باریک بینی سے بیان کرتا ہے جو کہ محفوظ طریقِ کار، طریقۂ کار کا تحفظ ، خطرات کا مقابلہ، کوالٹی اشورنس، پیداوار اور تحفظ کے حوالے سے رہنمائی کے لیئے ضروری ہیں۔ان میں اس کے علاوہ اوشہا (OSHA) اورای پی اے(EPA) کے قوانین کے تحت انتہائی خطرناک کیمیکلز کی نقل و حمل بھی شا مل ہیں۔

ای ایم ایس - آئی ایس او(EMS- ISO) 14001 سند

کمپنی نے یونائیٹڈ رجسٹرار آف سسٹمز لمیٹڈ (URS) سے آئی ایس او (ISO) 14001 سند حاصل کی ، جو کہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیشن سروسز (UKAS) سے تسلیم شدہ ہے ، ساتھ ہی ساتھ کمپنی نے صحت، تحفظ اور ماحولیات سے متعلق پالیسیوں پر اپنی توجہ اور کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

کیو ایم ایس – آئِی ایس او (QMS- ISO) 9001:2008 سند

کمپنی کو سن 1999 میں آئی ایس او (ISO) 9001-2000 سند حاصل ہوئی جس کا مطلب تھا کہ ا سے صارفین کی زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس مقصد کے لیئے دستاویزی نظام اور طریقۂ کار استعمال کیا گیا۔ اس سے اعلیٰ معیار رکھنے کی سند حاصل ہوئی اور افراد کی تربیت کی وجہ سے مشکل طلب مقاصد کا حصول آسان ہوا۔سن 2010 اور پھرسن 2012 میں پی وی سی (PVC) کی تیاری اورمارکیٹنگ کے لیئےبھی آئی ایس او (ISO) 9001:2008 کی سند حا صل ہوئی۔ سرویلینس آڈٹ بے انتہا سخت ہونے کے باوجود کوئی این سی آر (NCR) آڈٹ رپورٹ نہیں ہوئی۔

جی آر آئی (GRI)سند

جی آر آئی (GRI)روابط پر مبنی ایک ایسی ایسوسی ایشن ہے جو دنیا کی سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والا استحکامی رپورٹنگ کا خاکہ تیار کیا ہے۔یہ مسلسل جدت اوردنیا بھر میں استحکامی رپورٹنگ کے استعمال پر فوکس کرتی ہے ۔ہماری کمپنی پاکستان کا وہ پہلا ادارہ ہے جو گلوبل رپورٹنگ انیشیئیٹیو (GRI). کو اپنانے کا اہل قرار پایا۔ اس سرٹیفیکیشن کے حصول کے بعد ای پی سی ایل (EPCL) کو رپوٹنگ فریم ورک کو ایک مقررہ معیاری سانچے اور منصوبہ بندی کے مطابق اس تناظر کے ساتھ پیش کرنے میں مدد ملی ہے۔ ساتھ ہی استحکامی رپورٹوں کی رپورٹنگ اور جانچ ایک بہتر طریقے سے ممکن ہوئی ہے۔سن 2009 اورسن2010 میں جانچ پڑتال کا کام کسی اور کمپنی نے انجام دیا تھا اور کمپنی کوA+ ریٹنگ حا صل ہوئی۔ اسی طرح سن 2011 اورسن2012 میں جانچ پڑتال کا کام خود کمپنی نے اندرونی طور پر کیا تو تب بھی A+ حا صل ہوئے ۔