کمیونٹی اور سماجی ترقی کے پروگرام
اینگرو فاؤنڈیشن، اینگرو کا ایک منفرد تصور ہے، جس کا مقصد پاکستان کے عوام کو بہتر مواقع اور طرز حیات تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اینگرو فاؤنڈیشن، اینگرو سے منسلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے سماجی خدمات سے متعلق سرگرمیوں اور سوشل انویسٹمنٹ فراہم کرنے والے ایک واحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، اور ان کیلئے مستحکم طرزحیات کا راستہ کھولتے ہوئے بھرپور زندگی کیلئے مالی اور انتظامی وسائل مجتمع کرنے کے قابل بناتی ہے۔ جن بنیادی مقاصد پر اینگروفاؤنڈیشن کی نظریں مرکوز ہیں ان میں معاشرت، ہنرمندی، تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر، اور ڈیزاسٹر ریلیف شامل ہیں۔
ذمہ دار شہریت اور سی ایس آر سرگرمیاں
اینگرو کے لئے ایک قدرمشترک کی تخلیق کسی بھی ذمہ داری سے بڑھ کر ہے۔ اسے آرگنائزیشن کے کاروباری اہداف میں مقدم رکھا جاتا ہے۔ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، معاشرت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ماحولیاتی استحکام پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ہم اپنے جذبے اور لگن کو پاکستان پر مثبت اثرات کیلئے صرف کرتے ہیں۔