ہماری ثقافت

    تنوع، ٹیلنٹ اور کامیابیوں کو ایک ساتھ منانا

    ہمارا کلچر

    مختلف النوع صنعتوں میں کام کرتے اور جغرافیائی حسن سے لبریز علاقوں میں پھیلے ہوئے،اینگرو کے ملازمین ایک بڑی کمیونٹی سےجڑے ہوئے اور پاکستان کیلئے کامیابی کی کوششوں کے جذبے سے سرشار ایک ہی دھاگے سے بندھے ہوئے اور متحد ہیں ۔

    اینگرو میں ہرروزذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔آپ کے اردگرد موجود آپ کے ساتھی آپ کو اپنی ذات کا بہترین پہلو سامنے لانے کیلئے چیلنج کرتے ہیں اور یوں آپ کو ہرروز ایک بہتر شخص بننے کا موقع میسرآتا ہے۔

    ہم نئی مارکیٹیں تلاش کرتے ہیں،کامیابی کے سنگ میل طے کرتے ہیں اور کاروباری آفاق کی نئی توضیح میں مسلسل مصروف ہیں۔ ہم محتاط اور مصروف ہیں، اوراپنی حدود کو اپنے فرض کے تقاضوں سے بلند اور آگے لے جانے میں یقین رکھتےہیں۔

    بنیادی اقدار

    اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ میں، اس کی بنیادی اقدار بنیادی اصول ہیں جو اس کے مشن، اس کے آپریشنز اور فیصلہ سازی کی رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ اقدار اس کی ثقافت کی تشکیل میں مدد کرتی ہیں اور اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ یہ اپنے صارفین، کاروباری شراکت داروں اور ان کمیونٹیز کے ساتھ کس طرح تعامل کرتی ہے جن میں یہ کام کرتی ہے۔

    تنوع اور جامعیت

    اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز ایک مساوی مواقع فراہم کرنے والا آجر ہے، اور ہماری ثقافت اور طرز عمل ہر ایک کے لیے ایک محفوظ اور کامیاب کام کرنے والے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔

    اپنی تنظیم کو اس کے لوگوں کے ساتھ شامل کرنے اور اسے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کے ساتھ، ہم نے اسی ایجنڈے کے لیے متعدد اقدامات پر کام کیا ہے- ہمارا مقصد متنوع افرادی قوت کو اپنی طرف متوجہ کرنا اور اس میں شامل کرنا ہے، اور اسی لیے ایک متنوع ذہنیت جو باصلاحیت افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ لاتی ہے۔ کامیاب ہونے کا جذبہ.

    جدید طریقوں کے ذریعے پاکستان کے کچھ دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے،اینگرو ملک کے ذہین ترین اور انتہائی پرجوش لوگوں کواکٹھا کرتا ہے۔

    550+

    ملازمین

    صحت مند کام وزندگی کاتوازن

    سالگرہ، گریجویشنز اوربزنس کے سنگ میل کے جشن مل جل کر منانے سے لے کر، ناشتے پر ٹیم میٹنگوں سےلطف اندوز ہونے،ساحل پر ایک دن مزے کرنے،بیرون ملک بین الاقوامی مقامات پر کمپنی گیر میل جول تک،ہم سخت محنت کرتے اور اپنے کام سے لطف اندوز ہوتےہیں۔

    مربوط اور مضبوط ماحول

    اینگرو کیلئے لوگ اہمیت رکھتےہیں۔ ہم ایک ایسا کام کا ماحول یقینی بناتے ہیں جہاں ہمارے لوگ محفوظ،بااختیار اورپرامید ہوں تاکہ وہ جدت کاری اورزیادہ بڑے ہدف کے حصول میں اپنا بہتر حصہ ڈال سکیں۔ اینگرو فیملی احترام،اعتباراورشناخت کے ایک ایسے کلچرسے فیضیاب ہوتی ہے،جہاں آئیڈیاز پر کان دھرا جاتا ہے،کارکردگی کا صلہ دیا جاتا ہے،اور ملازمین کو مسلسل ترقی کرنے اور خود کی تشکیل نو کرنے کا حوصلہ دیا جاتا ہے۔

    ہم ایک ایسے قابل تنظیمی کلچر کی آبیاری وفروغ پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں جس میں ملازم سے رابطہ ترجیح ہو،ہماری لیڈرشپ پائپ لائن وجود میں آئے اور ہمارے ملازمین میں فخر کا احساس پیدا ہو۔ ملازمین سے تعلقات کے حوالے سے ہمارے جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ملازمین کا مورال مثبت ہے۔ ان جائزوں میں حصہ لینے والی ذیلی کمپنیوں کے ملازمین میں اس حوالے سے اوسط 64 فیصد حاصل ہوئی ہے۔

    1

    اینگرو فیملی

    متنوع اورمشترکہ مقامِ کار

    مساوی مواقع فراہم کرنےوالےایک آجر کے طور پر،اینگرو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرتاہے،اور مقام کار(ورک پلیس) پر تنوع اوراشتراک عمل کا اہتمام کرتا ہے۔اس کا ثبوت اینگرو کے مختلف النوع اور ثمرآوربزنس پورٹ فولیو سے ملتا ہے، جومختلف پس منظر، صلاحیت ومہارتوں اورذہنیت سے تعلق رکھنے والی ایک کمیونٹی چلارہی ہے،مگرسب کا مطمع نظر ایک ہی ہے: ایک بہتر کل،ایک بہتر پاکستان۔